ابنا: شام نے عرب لیگ کے معاملات میں امریکی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ عرب لیگ کے امورمیں مسلسل مداخلت کررہاہے۔
ذرائع کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'امریکا ان فریقوں میں سے ایک ہے جو ملک میں تشدد کو بھڑکارہے ہیں،امریکہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات عرب لیگ کے امور میں کھلی مداخلت ہیں اور ان کے ذریعہ شام کے ایشو کو غیر منصفانہ طور پرایک بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور قطر ملکر شام میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ۔
........
/169